Saturday, July 27, 2024

گندم کی فصل کی کٹائی کیلئے درانتیاں تیز‘ لوہاروں کا کاروبار بھی چمک اٹھا

گندم کی فصل کی کٹائی کیلئے درانتیاں تیز‘ لوہاروں کا کاروبار بھی چمک اٹھا
April 9, 2016
فیصل آباد (92نیوز) گندم کی فصل پک چکی ہے۔ کاشتکاروں کی جانب سے کٹائی کی تیاریاں بھی عروج پر ہیں۔ کئی مہینوں کا انتظار اب ختم ہونے کو ہے۔ کسانوں کی خوشی بھی دیدنی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گندم کی فصل تیار ہو جانے کے بعد کٹائی کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ درانتیوں کو تیز کروایا جا رہا ہے تاکہ فصل کو باآسانی کاٹ سکیں۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ طویل انتظار کے بعد محنت رنگ لائی ہے اسی لیے وہ بھی اوزار تیز کروا رہے ہیں۔ لوہاربھٹی میں کوئلے ڈال کر آگ کی تپش سے درانتی کو گرم کرتا ہے اور پھر ہتھوڑے کی ضرب سے اس کو سیدھا کرنے کے بعد مشین پر درانتی کو تیز کیا جاتا ہے۔ لوہار بھی گندم کی کٹائی کا انتظار کرتے ہیں کیونکہ سیزن کے ساتھ ہی کاروبار بھی چمک اٹھتا ہے۔ گندم کی کٹائی جہاں کسانوں کے لئے بہت مسرت کا باعث ہے جبکہ اس سے وابستہ افراد کا چولہا تپ جاتا ہے۔ گندم کی فصل پک کر کٹائی کے لئے تیار ہے تو دوسری جانب کٹائی کرنے والے اوزاروں کو تیز کرنے کا کام بھی زوروں پر ہے۔ درانتی کے تیز دھاروں سے اس کاروبار سے وابستہ افراد کا کام بھی چمک اٹھا ہے۔