Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گندم کی درآمد کا دوسرا ٹینڈر بھی منسوخ ہو گیا

گندم کی درآمد کا دوسرا ٹینڈر بھی منسوخ ہو گیا
October 29, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام اباد (92 نیوز) حکومت کی کاوشوں کو ایک اور جھٹکا لگ گیا۔ گندم کی درآمد کا دوسرا ٹینڈر بھی منسوخ ہو گیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پاسکو اور خیبر پختون خواہ کے لیے درآمد کی جانے والی گندم کی 90 ہزار ٹن درآمد کا دوسرا ٹینڈر بھی  مہنگی بولی کے باعث منسوخ کیا گیا ہے۔ گندم کی درآمد کیلئے کم سے کم  بولی 394.38 ڈالر فی ٹن ملی تھی جس کے مطابق فی 40 کلو گندم کی لینڈڈ کاسٹ تقریبا 2745 روپے میں پڑنی تھی جبکہ 40 کلو پر 250 سے 300 روپے ٹرانسپورٹیشن اور ہینڈلنگ چارجز الگ سے ہوتے۔

ذرائع کے مطابق گندم کی درآمد کیلئے پہلے ٹینڈر میں کم سے کم بولی388.83 ڈالر فی ٹن ملی تھی۔ حکومت نے اس وقت فی 40 کلو گرام گندم کی ریلیز قیمت 1950 روپے مقرر کر رکھی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کم از کم بولی کے تحت گندم حکومتی مقررہ ریلیز قیمت کے مقابلے میں فی 40 کلوگرام تقریبا 800 روپے مہنگی پڑتی- وفاقی حکومت کا رواں مالی سال 40 لاکھ ٹن تک گندم درآمد کرنے کا پلان ہے۔

حکومت نے گذشتہ مالی سال  98 کروڑ ڈالرز  سے زائد  کی لاگت  سے 36 لاکھ 12 ہزار 638 ٹن گندم درآمد کی تھی۔