گندم کی تیار فصل کو بارش سے نقصان پہنچنے لگا
![گندم کی تیار فصل کو بارش سے نقصان پہنچنے لگا](https://urdu.92newshd.tv/wp-content/uploads/2016/06/wheat-crops.jpg)
فیصل آباد (92 نیوز) پنجاب میں ہونی والی حالیہ بارشوں نے موسم تو خوشگوار بنا دیا لیکن گندم کی فصل کو نقصان ہو رہا ہے ۔ گندم کی فصل تیار ہے لیکن بارشوں کے باعث اس کی کٹائی بھی تاخیر کا شکار ہو گئی ہے ۔
کسانوں کا کہنا ہے کہ موسم نے ان کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے ۔
ادھر زرعی ماہرین نے کہا کہ کسان کو گندم کی کٹائی شروع کرنے سے قبل موسمی حالات سے مکمل باخبر رہنا چاہیے ۔ بارش سے کھڑی فصل کو نقصان کم اور کٹائی کی گئی فصل کو نقصان زیادہ ہوتا ہے ۔
کسان اگر ہدایات پر عمل کریں تو نقصان سے بچا جا سکتا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے حکام کی یہ پیش گوئی کسانوں کیلئے حوصلہ افزا ہے کہ آنے والے دنوں میں بارشوں کا زیادہ امکان نہیں جبکہ موسم خشک اور گرم رہے گا ۔