Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گندم جلانے کے شبہ میں بااثرچودھری نے نوسالہ بچے کو آگ میں پھینک دیا

گندم جلانے کے شبہ میں بااثرچودھری نے نوسالہ بچے کو آگ میں پھینک دیا
May 2, 2015
شیخوپورہ(ویب ڈیسک)شیخوپورہ کے گاؤں جاتری میں بااثرچودھری نے ظلم  کی انتہا کردی،گندم جلانے کے شبہ میں  نو سالہ بچے فریاد کوآگ میں پھینک دیا، وزیراعلیٰ شہباز شریف  نے نوٹس لے کرڈی پی اوسے رپورٹ طلب کرلی۔ تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں معمولی  بات پربااثرزمیندارایک ننھی جان کا دشمن بن گیا اوراسے سزاکے طورپرآگ میں پھنک دیا۔ نوسالہ فریاد کی والدہ نے دہائی دی ہے کہ ان کا بیٹاکھیت میں گندم کے سٹے اکٹھے کررہا تھا کہ زمیندارلیاقت نےکھیت کو آگ لگانے کے شبہ میں اسے پکڑلیا اورآگ میں پھنک دیا۔ نوسالہ فریاد بری طرح جھلس گیا جسے تشویش ناک  حالت میں  ڈسڑکٹ اسپتال لایا گیا جہاں سے اسے لاہورمنتقل کردیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویش ناک ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا فوری نوٹس لے کرڈی پی اوسے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے معصوم بچے کو ہرطرح کی طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کردی دوسری طرف فاروق آباد پولیس نےمقدمہ درج کرکے واقعے میں ملوث دوافراد یونس اورقیوم کو گرفتارکرلیاہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔