Saturday, September 24, 2022

گندم ،آٹے کے بحران کا معاملہ ، وزیراعظم کی تحقیقاتی رپورٹ جلد منظر عام پر لانے کی ہدایت

گندم ،آٹے کے بحران کا معاملہ ، وزیراعظم کی تحقیقاتی رپورٹ جلد منظر عام پر لانے کی ہدایت
 اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں گندم ،آٹے اور چینی کے بحران کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے تحقیقاتی رپورٹ جلد منظر عام پر لانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم عمران خان گندم اور آٹا بحران میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔ تحقیقاتی رپورٹ جلد منظر عام پر لانے کی ہدایت کر دی۔ قریبی رفقا کو تحقیقاتی رپورٹ جلد منظر عام پر لانے سے بھی آگاہ کر دیا اور موقف اپنایا کہ حکومت کی پالیسی شفاف گورنس ہے۔ کسی کو بحران پیدا کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بحران بارے دوٹوک پالیسی بارے بھی آگاہ کر دیا۔ واضح کیا ہے کہ بحران میں ملوث کسی شخص کو معافی نہیں ملے گی۔ گندم بحران کے باعث حکومت کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور عوام کیلئے مشکلات پیدا کرنے والا میری حکومت میں نہیں بچ سکے گا۔