Thursday, September 19, 2024

گمنام بشریٰ بی بی عمران خان کی روحانی پیشوا بنیں تو منظر عام پر آئیں

گمنام بشریٰ بی بی عمران خان کی روحانی پیشوا بنیں تو منظر عام پر آئیں
February 18, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) دعووں ،افواہوں،تردیدو ں کا ڈراپ سین ہو گیا اور کپتان کی شادیوں کی ہیٹرک مکمل ہونے کیساتھ  گمنامی سے اچانک چیئرمین تحریک انصاف  کی روحانی پیشوا کے طور پر سامنے آنے والی بشریٰ بی بی کپتان کی شریک حیات بن گئیں۔

بشریٰ بی بی  ضلع اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور کے نواحی گاؤں  کووے کی کے رہائشی زمیندار ریاض احمد وٹو کی بڑی صاحبزادی ہیں۔بشریٰ بی بی کی پہلی شادی پاکپتن کے معروف سیاسی خاندان سے تعلق رکھنے والے کسٹم آفیسر خاور فرید مانیکا سے ہوئی۔

بشریٰ بی بی کے سابق سسر غلام محمد مانیکا مرحوم وفاقی وزیر رہ چکےہیں ،جبکہ بشریٰ کےسابقہ دیور احمد رضا مانیکا سابق ایم این اے اور تحریک انصاف پاکپتن کے ضلعی صدر بھی ہیں ۔

بشریٰ بی بی کی ان کے سابق خاوند خاور مانیکا سے تین بیٹیا ں اور دو بیٹے ہیں۔بڑی بیٹی مہر النسا مسلم لیگ ن کے صوبائی وزیر عطا مانیکا کی بہو ہیں۔ دوسری بیٹی کی شوہر سے علیحدگی ہو چکی ہے ،جبکہ دو نواسے اور ایک نواسی بھی ہے۔

بشریٰ بی بی نے اکتوبر 2017 میں اپنے پہلے شوہر خاور مانیکا سے طلاق لے لی تھی ۔ کچھ عرصہ قبل عمران خان پاکپتن میں  دربارحضرت بابا فرید  ؒپر حاضری کے بعداپنی روحانی پیشوا کے پاس پیر غنی اسٹیٹ پہنچے تھے تو  بشریٰ بی بی   سے لوگ پہلی بار  واقف ہوئے۔