Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

گلی گلی میں شور ہے، سارا ’’ٹبر‘‘ چور ہے، عمران خان

گلی گلی میں شور ہے، سارا ’’ٹبر‘‘ چور ہے، عمران خان
July 14, 2017

کہوٹہ (92نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کہتے ہیں کہ نوازشریف کا 30 سال میں احتساب نہیں ہوا۔ جےآئی ٹی میں جوچیزیں آئیں نوازشریف کی جگہ ہوتے تو شرم سے ڈوب جاتے۔۔ انھیں آئندہ ہفتے ایک نیا پاکستان نظر آرہا ہے، گلی گلی میں شورہے سار ٹبر چوہے۔

تفصیلات کےمطابق کہوٹہ میں پی ٹی آئی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ بانی پاکستان کے دشمن بھی ان کوصادق اورامین کہتے تھے مگر موجودہ حکمرانوں نے ملکی دولت لوٹ کر تاریخ رقم کردی ۔ جس ملک کا حکمران جھوٹا اور چور ہوتا ہے وہ اس ملک کو تباہ کرکے رکھ دیتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہرسال ایک ہزار ارب روپے کرپشن کی نذرہوجاتےہیں۔ کرپشن کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری نہیں آتی۔ قرضےلےکربوجھ مہنگائی کی صورت میں عوام پر ڈالا جاتا ہے۔

چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے سبز پاسپورٹ کی دنیا میں عزت نہیں ہے آج بنگلہ دیش بھی ترقی میں پاکستان سے آگے نکل چکا ہے،عمران نے مزید کہا کہ انھیں آئندہ ہفتے ایک نیا پاکستان نظر آرہا ہے، عمران خان نے اپنے کارکنوں سے نعرہ بھی لگوایا کہ گلی گلی میں شور ہے ساراٹبر چور ہے ۔