Monday, November 28, 2022

غیرملکی کھلاڑیوں نے گلیڈی ایٹرزکا ساتھ چھوڑدیا

غیرملکی کھلاڑیوں نے گلیڈی ایٹرزکا ساتھ چھوڑدیا

شارجہ (ویب ڈیسک) پی ایس ایل فائنل میں پہنچنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا دھچکا، تمام غیرملکی کھلاڑیوں نے لاہور میں فائنل کھیلنے سے انکار کر دیا۔ غیرملکی کھلاڑیوں میں کیون پیٹرسن، رائلی روسو، نیتھن میکلم، ٹائمل ملز اور لیوک رائٹ شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فائنل میں پہنچنے کے فوری بعد پہلا دھچکا اس وقت لگا جب برطانوی کھلاڑی کیون پیٹرسن لندن روانہ ہو گئے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں دبئی کو بائی بائی لکھا اور کہا کہ یہاں کا موسم بہت اچھا تھا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے باقی غیرملکی کھلاڑیوں لیوک رائٹ، ٹائمل ملز، رائلی روسو اور نیتھن میکلم نے بھی لاہور آنے سے انکار کردیا ہے۔