Wednesday, October 5, 2022

گلین میکسویل نے سرفراز احمد سے ہاتھ نہ ملانے پر معذرت کر لی

گلین میکسویل نے سرفراز احمد سے ہاتھ نہ ملانے پر معذرت کر لی
ہرارے ( 92 نیوز) آسٹریلین آل راؤنڈر گلین میکسویل نے پاکستانی کپتان سرفراز احمد سے ہاتھ نہ ملانے پر معذرت کر لی۔ کینگروز آل راؤنڈر نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا  کہ ہوٹل میں سرفراز سے ہاتھ ملانے کے لیے انتظار کر رہا ہوں۔گلین میکسویل نے پاکستان کو ٹرائی سیریز جیتنے پر مبارکباد بھی دی۔ پاکستان نے سہ ملکی سیریز کے فائنل میچ میں آسٹریلیا کو شکست دی تھی ، میچ کے بعد آسٹریلین آل راؤنڈر  گلین میکسویل نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے ساتھ  ہاتھ نہیں ملایا جس پر انہیں سوشل میڈیا پر شدیدتنقید کا نشانہ بنایا گیا۔