Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بابوسر ٹاپ کے قریب بس الٹ گئی ، چھبیس افراد جاں بحق ، 12 زخمی

بابوسر ٹاپ کے قریب بس الٹ گئی ، چھبیس افراد جاں بحق ، 12 زخمی
September 22, 2019
گلگت (92 نیوز) گلگت میں بابوسر ٹاپ کے قریب تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہو کر چٹان سے جا ٹکرائی ۔ حادثے میں چھبیس افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے ۔ گلگت بابو سرٹاپ کےقریب  چٹان موت کا سامان بن گئی ۔ تیز رفتار مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر چٹان سے جا ٹکرائی۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ کے مطابق  افسوسناک حادثے میں26 مسافر جاں بحق اور بارہ زخمی ہو گئے۔ بدقسمت بس سکردو سے راولپنڈی جارہی تھی جس میں ارتیس مسافر سوار تھے۔ حادثے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پہنچ گئیں اور زخمیوں کو چلاس اسپتال منتقل کیا۔ تشویشناک صورتحال کے باعث چلاس اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔ پاک فوج کی ٹیمیں ، ایمبولینسز اور ہیلی کاپٹر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ جاں بحق ہونیوالے افراد اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اسپتال میں شہری زخمیوں کو خون کے عطیات دینے پہنچ گئے ۔ مسافروں کی اکثریت کا  تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔