Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گلگت: شدید سردی سے خلتی جھیل کا پانی جما تو سیاحوں کا رش لگ گیا

گلگت: شدید سردی سے خلتی جھیل کا پانی جما تو سیاحوں کا رش  لگ گیا
January 10, 2018

گلگت (92 نیوز) گلگت کے ضلع غذر میں شدید سردی کے باعث خلتی جھیل کا پانی جم گیا۔ بچوں نے منجمد جیل کو کھیل کا میدان بنالیا۔ رقص کی محفلیں سجاکر ماحول کو گرما دیا۔

شدید سردی کے باعث خلتی گاؤں میں واقع ایک کلو میٹر طویل اور 100فٹ گہری جھیل کا پانی جم گیا ہے۔ پانی کا جمنا تھا کہ سیاحوں نے شدید برفباری کے باوجود اس کا نظارہ کرنے خلتی گاؤں پہنچنا شروع کر دیا۔

سیاح اور مقامی افراد جمی جھیل پر چہل قدمی، کھیل کود اور تصاویر بنا کر لطف اندوز ہوتے رہے۔

دن بھر بچے جھیل کی بالائی سطح پر مختلف کھیل کھیلتے رہتے ہیں۔

اس کےعلاوہ کچھ زندہ دل افراد علاقائی رقص کی محفلیں سجاکر ماحول کو گرماتے رہے۔

قدرتی حسن سے مالا مال خلتی جھیل ہر موسم میں سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔