Tuesday, September 27, 2022

گلگت سکردو شاہراہ پر پہاڑی تودہ مسافر گاڑی پر گر گیا

گلگت سکردو شاہراہ پر پہاڑی تودہ مسافر گاڑی پر گر گیا
 گلگت (92 نیوز) گلگت سکردو شاہراہ پر پہاڑی تودہ مسافر گاڑی پر گر گیا۔ ملبے تلے دب کر سولہ افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں کو آر ایچ او سکردو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس ڈی پی او روندو محمد حسن کا کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت کے بعد میتوں کو ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔ ابتک صرف 6 افراد کی شناخت ہو سکی ہے۔ جاں بحق مسافروں کا تعلق بلتستان ریجن کے مختلف علاقوں سے ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ باعث شاہراہ قراقرم اور گلگت سکردو روڈ ٹریفک کے لیے بند ہوگئی ہے ۔ نگران وزیراعلی میر افضل خان نے حادثے میں جانی نقصان پر دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہیں۔