Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی

گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی
July 30, 2021 --- ویب ڈیسک

گلگت (92 نیوز) گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔

مون سون اسپیل کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ گلگت بلتستان میں موسلادھار بارش سے ندی نالے بپھر گئے۔ لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے شاہراہ قراقرم مختلف مقامات پر بند ہو گئی۔

تتہ پانی کے مقام پر سیلابی صورتحال، سڑک پانی میں بہہ گئی۔ دیامر بھر میں بارش اور سیلاب نے نظام زندگی مفلوج کر کے رکھ دی۔ بابوسر ناران نیشنل ہائے وے دو مختلف مقامات پر بند ہے۔ سیکڑوں گاڑیاں اور سیاح پھنس گئے۔

وادی کاغان میں موسلادھار بارش سے کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور نالوں میں طغیانی آگئی۔ لوہار بانڈہ کے مقام پر نالہ میں طغیانی سے شاہراہ کاغان ٹریفک کیلئے بند ہے۔ بیسر کھڑیاں کے مقام پر برساتی نالہ میں ملبہ آنے سے مین شاہراہ بند ہو گئی۔

محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے رواں ہفتے گلیشئر پھٹنے سے سیلاب اور طغیانی کا خطرہ ظاہر کیا ہے جبکہ سیاحوں کو شاہراہ قراقرم پر غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی ہے۔

ادھر ہفتے سے منگل تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقو شانگلہ، بٹگرام، بونیر، مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، سوات اور کوہستان میں مزید بارشیں برسنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے پی نے بارشوں اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظر انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔