Friday, July 26, 2024

گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں شدید سردی سے ندی نالوں میں پانی جم گیا

گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں شدید سردی سے ندی نالوں میں پانی جم گیا
February 10, 2018

گلگت ( 92 نیوز) گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں شدید سردی سے ندی نالوں میں پانی جم گیا ۔ پانی  اور پاورہاؤسز کے پائپ جمنے سے پانی اور بجلی کی سپلائی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے ندی نالوں سے نکلنے والا میٹھا پانی اور اس کی سریلی آواز کے باعث گرمیوں میں سیاحوں کا رش لگتا ہے۔ سردیوں میں ندیوں کا پانی جم کر یوں برف میں تبدیل ہوجاتا ہے کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں۔سیاح شدید سردی میں بھی اس خوبصورت منظر کو یاد گار بنانے کےلیے جمی ندیوں کا رخ کر تے اوران خوبصورت لمحات کو کیمرے میں محفوظ کرتےہیں۔

جمی ندی اور نالوں سے سیاح خوب انجوائے کر تے ہیں تاہم ان علاقوں کے مکینوں کو شدید مشکلات بھی درپیش ہیں  ۔گزشتہ ایک مہینے سے پائب جمنے سے بند  پاورہوس کو بحال کردیا لیکن  پانی کی پائپ لائنیں جمنے سے روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہے ۔

قدرتی حسن سے مالا مال ضلع غذر کی یہ وادیاں جنت سے کم نہیں لیکن حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے سردی کا موسم مقامی لوگوں کے لئے رحمت کے بجائے زحمت بن جاتا ہے۔