Tuesday, April 30, 2024

گلگت بلتستان کی 71ویں جشن آزادی جوش وجذبے کیساتھ منائی گئی

گلگت بلتستان کی 71ویں جشن آزادی جوش وجذبے کیساتھ منائی گئی
November 1, 2018
گلگت بلتستان ( 92 نیوز ) گلگت بلتستان کی 71ویں جشن آزادی آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی ،گلگت بلتستان کے غیور عوام نے یکم نومبر 1947 کو اس وقت کے قابض ڈوگرہ افواج کے ساتھ لڑ کر  اس خطے کو آزاد کروایا اور  پاکستان کے ساتھ شامل ہوگئے۔ گلگت بلتستان  کا 71واں جشن آزادی سرکاری سطح پر بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا۔ گلگت بلتستان کے تمام  اضلاع میں ریلیاں اور مختلف تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ گورنر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پاک فوج کے زیر اہتمام جشن آزادی کی مرکزی تقریب میں گورنر،وزیراعلیٰ اور عسکری حکام شریک ہوئے۔ تقریب میں پاک آرمی،گلگت بلتستان اسکاؤٹس ،اور پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی دی۔ گلگت بلتستان کے غیور عوام نے قابض ڈورہ راج کےخلاف جنگ لڑ کر اس خطے کوآزاد کرایا ۔اور اسلام کے نام پر معرض وجود آنے والی اسلامی ریاست پاکستان کے ساتھ غیر مشروط الحاق کا اعلان کیا۔