Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے فیصل آباد میں شوکا اہتمام

گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے فیصل آباد میں شوکا اہتمام
May 3, 2015
فیصل آباد(ویب ڈیسک)فیصل آباد  کے اقبال اسٹیڈیم میں بسا منی گلگت بلتستان ، گلگت بلتستان کی ثقافت کے تمام رنگ اس میں نمایاں تھے خوبصورت علاقائی رقص نے شو کو مزید دلکش بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دینے اور اس کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں سجا گیا گلگت بلتستان شو۔ شو میں گلگت بلتستاں کی ثقافت کو خوبصورت اور دلکش انداز میں پیش کیا گیا ۔ شوکے آغاز میں  گلگت بلتستان سے آئے ہوئے فنکاروں نے علاقاٴئی تلوار ڈانس سے کیا۔ شو کے شرکاء کا کہنا تھا کہ شو کا مقصد اپنی ثقافت کوپورے پاکستان کو دکھانا ہے ا،س شو میں گلگت بلتستان میں تیار کی جانے والے مختلف اشیاٴء کے سٹالز بھی لگائے گئے ان سٹالز میں خواتین کے لیے پرکشش جیولری ،نایاب پتھر اور خوبصورت کڑھائی والے لباس بھی رکھے گئے نمائش کے پہلے روز ہی شہریوں کی بڑی تعداد نے یہاں  کا رخ کیا اور حیرانی سے گلگت بلتستان کی ثقافت کو دیکھتے رہے اور اس کو خوب پسند کیا۔ گلگت بلتستان شو لکڑی پر ہونے والے خوبصورت کام  کو بھی پیش کیا گیا شو  میں، گلگت بلتستان کا روایتی ساز روباب بھی موجود تھا جس کی آواز بھی شہریوں کی کانوں میں رس گھولتی رہی ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔