Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گلگت بلتستان میں اسکول نذرآتش کرنے کے واقعہ پر چیف جسٹس کا ازخود نوٹس

گلگت بلتستان میں اسکول نذرآتش کرنے کے واقعہ پر چیف جسٹس کا ازخود نوٹس
August 4, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) چلاس اور دیامر میں اسکول جلائے جانے کے واقعہ کا چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لے لیا اور اڑتالیس گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے دیامر میں بارہ اسکول جلائے جانے کے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری گلگت بلتستان و کشمیر افیئرز کو نوٹس بھی جاری کر دیئے۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت کا کہنا تھا کہ اسکولوں کو جلانے  والوں  کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے، سیکورٹی اداروں   نے داریل و تانگیر میں چھاپےمارتے ہوئے چارمشتبہ افراد گرفتار کر لیے ہیں۔ نگراں وزیر داخلہ اعظم خان نے کہا بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ملکی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ چلاس اور دیا مر میں تعلیم کے دشمنوں نے بارہ اسکولز نذر آتش کر دیئے تھے۔ تعلیمی اداروں میں دھماکے بھی کیے گئے، افسوسناک واقعات کے خلاف گلگت بلتستان میں شہریوں نے شدید احتجاج کیا۔