Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گلگت بلتستان :عدالت نےالطاف حسین کو81سال قید،24لاکھ روپےجرمانےکی سزاسنادی

گلگت بلتستان :عدالت نےالطاف حسین کو81سال قید،24لاکھ روپےجرمانےکی سزاسنادی
October 12, 2015
گلگت بلتستان(92نیوز)گلگت بلتستان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے الطاف حسین کے خلاف دائر نو مقدمات پر اپنا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا،فیصلے کے مطابق الطاف حسین کو اکیاسی برس قید اور چوبیس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا جوش خطابت اُن کے گلے کا طوق بن گیا ہے،فوج کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر پر ملک میں دائر کئے جانے والے مقدمات کے بارے میں فیصلے آنا شروع ہوگئے ہیں،ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف گلگت بلتستان میں  نو مقدمات قائم کئے گئے تھے جن کے بارے میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نےاکیس ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا، جواب سنادیا گیاہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں الطاف حسین کو اکیاسی برس قید کے ساتھ ساتھ چوبیس لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے،بات یہیں ختم نہیں ہوتی بلکہ عدالت نے الطاف حسین کی  اندرون بیرون ملک تمام جائیداد ضبط کر کے نیلام کرنے کا حکم بھی دے دیا ۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے قائد نے رواں برس  جولائی میں پاک فوج کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کی تھیں جس کے بعد اُن کے خلاف ملک بھرمیں سو سے زائد مقدمات دائر کرائے گئے تھے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔