Saturday, July 27, 2024

گلگت بلتستان۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاکستان ایئر فورس کا ریسکیو آپریشن جاری، پانچ سو افراد محفوظ مقامات پر منتقل

گلگت بلتستان۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاکستان ایئر فورس کا ریسکیو آپریشن جاری، پانچ سو افراد محفوظ مقامات پر منتقل
April 8, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاکستان ائئر فورس کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے۔ ریسکو آپریشن کے دوران اب تک سیلاب میں پھنسے 500 سے زائد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاک فضائیہ کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران اب تک ملکی اور غیرملکی سیاحوں سمیت 500 سے زائد متاثرین کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے، متاثرین نے پاک فضائیہ کے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ آج دو سی ون 30 طیاروں کے ذریعے 190 افراد کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے جن میں 20 غیرملکی سیاح بھی شامل ہیں۔ پاک فضائیہ کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل بحالی تک جاری رہے گا۔ پاک فضائیہ کے مطابق ریلیف آپریشن کے دوران اب تک 27 ہزار پائونڈ امدادی سامان سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ امدادی سامان میں کھانے پینے کی اشیا، کمبل اور ادویات شامل ہیں۔