گلگت بلتستان اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا ایک کھرب 95 ارب 92 لاکھ کا بجٹ پیش
گلگت (92 نیوز) گلگت بلتستان اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا ایک کھرب 95 ارب 92 لاکھ کا بجٹ پیش کردیا گیا۔
وزیر خزانہ جاوید علی منوا نے بجٹ پیش کیا، غیر ترقیاتی بجٹ کی مدمیں51 ارب روپے تجویز کئے گئے۔
ترقیاتی بجٹ کی مد میں 44 ارب روپے رکھے گئے، نئے مالی سال کے لئے ریونیو کا ہدف2 ارب تجویز کیا گیا، ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی۔