Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گلگت،دہشتگردوں کاسیشن جج کی گاڑی پر حملہ ، خوش قسمتی سے محفوظ رہے

گلگت،دہشتگردوں کاسیشن جج کی گاڑی پر حملہ ، خوش قسمتی سے محفوظ رہے
August 5, 2018
گلگت ( 92 نیوز) گلگت میں سیشن جج ملک عنایت الرحمان کی گاڑی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔ گلگت میں امن کے دشمنوں نے تعلیمی ادارے جلانے کے بعد اہم شخصیات کو نشانے پر رکھ لیا ، دہشتگردوں نے تانگیر میں شہید عارف کی تعزیت کے لئے جانے والے سیشن جج ملک عنایت الرحمان کی گاڑی پر گولیاں برسادیں ، تاہم سیشن جج خوش قسمتی سے محفوظ رہے ۔ دوسری طرف علم دشمن عناصر کے خلاف سکیورٹی فورسز کا چلاس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے ، اسکولوں کو نذر آتش کرنے اور پولیس اہلکاروں پر حملے کرنے والا ایک دہشتگرد دیامر تانگیر کے علاقے میں آپریشن کے دوران انجام کو پہنچ گیا ۔ ہلاک دہشتگرد کے گھر سے خودکش جیکٹ، ہینڈ گرنیڈ اور بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ۔ ڈی آئی جی دیامر کاکہنا ہے کہ دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچانے تک سرچ آپریشن جاری رہے گا ۔ گزشتہ رات فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو گرفتار بھی کیا ، دہشتگردوں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک کانسٹیبل شہید، تین اہلکار زخمی ہو گئے تھے ۔ دیامر میں سرچ آپریشن کے باعث حالات کشیدہ ہوگئے ہیں ،  مارے گئے دہشتگرد کےساتھیوں نے داریل جانے والا راستہ بھی بند کردیا ہے ۔