Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

گلُ خوشبوئیں بکھیر کر خزاں کی افسردگی کو مٹانے کا باعث ہیں

گلُ خوشبوئیں بکھیر کر خزاں کی افسردگی کو مٹانے کا باعث ہیں
February 23, 2018

فیصل آباد (92 نیوز) یوں تو موسم بہار کو پھولوں کے کھلنے کا سیزن سمجھا جاتا ہے مگر کچھ گلُ ایسے بھی ہیں جو خوشبوئیں بکھیر کر خزاں کی افسردگی کو مٹانے کا باعث بن رہے ہیں ۔
موسم بہار میں گلستاں میں رنگ و نور کا عالم تو دیکھا ہی ہو گا لیکن آج کل نرسریوں میں خزاں کے موسم میں بھی چند رنگا رنگ پھول ایسے ہیں جن کی خوشبو اور رعنائی دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہے ۔
گلوں کے دلدادہ افراد کہتے ہیں پھول تو پھول ہیں پھر بدلتے موسم کا تذکرہ کیسا ؟؟؟ ۔
نرسری میں میری گولڈ، پٹونیا، بال فلاورز، نمے شیا، گلاب، گل شرمی، ڈائی مور، جرنئیم، پین زی، وروینا سمیت متعدد اقسام موجود ہیں ۔
مالی حضرات ان کی دیکھ بھال کرتے ہوئے ، انکی خوبصورتی اور رعنائی کا بخوبی خیال رکھتے ہیں ۔
موسم خزاں میں ٹہنیوں پر لگے ان پھولوں کا خوبصورت نظارہ موسم بہار کو خوش آمدید کہہ رہا ہے ۔
موسم بہار کی رنگینیاں ہوں یا خشک سال کو دور خزاں ، مہکتے پھولوں سے انسیت رکھنے والے موسمی گل کی خریدنے میں دلچسپی لے رہے ہیں ۔