Saturday, July 27, 2024

گلوکار ڈیوڈبوئی نے ترکہ میں 100 ملین ڈالر چھوڑے‘ ورثاءاور ملازم حصہ دار

گلوکار ڈیوڈبوئی نے ترکہ میں 100 ملین ڈالر چھوڑے‘ ورثاءاور ملازم حصہ دار
January 31, 2016
لندن (ویب ڈیسک) برطانوی آنجہانی راک گلو کار ڈیوڈبوئی کی وصیت عدالت میں پیش کر دی گئی جس کے تحت اس کی دولت بیوہ‘ بچوں‘ آیا اور ذاتی ملازم میں تقسیم ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیوڈبوئی دس جنوری کو انتقال کر گئے تھے اور انہوں نے تقریباً سو ملین ڈالر دولت چھوڑی ہے۔ اس کی بیس صفحات پر مشتمل وصیت نیو یارک کی عدالت میں پیش کی گئی ہے جس میں آنجہانی اداکار نے اپنی راکھ بالی جزیرے میں بکھیرنے کا کہا ہے جبکہ اس نے اپنے ترکہ میں اہلیہ اور بچوں کے علاوہ ذاتی ملازم اور بچوں کی آیا کیلئے بھی حصہ رکھا ہے۔ بوئی نے اپنی اہلیہ ماڈل ایمان عبدالمجید جونزکیلئے اپنی دولت کے علاوہ گھر میں بھی نصف حصہ رکھاہے۔ اس کے بیٹے ڈنکن اور بیٹی الیگزینڈرا کو پچیس‘ پچیس فیصد حصہ ملے گا جبکہ اس کے بیٹے ڈنکن کی آیا نینی ماریون سکین کو دس لاکھ اور اس کے ذاتی ملازم کورینی شوآب کو بیس لاکھ ڈالر ملیں گے جبکہ اس کا کریا کرم بودھ مت مذہب کے مطابق ہو گا اور اس کی میت کو جلا کر راکھ جزیرہ بالی میں بکھیری جائیگی۔