Saturday, December 9, 2023

گلوکار علی ظفر کے گانے راک سٹار کی دھوم

گلوکار علی ظفر کے گانے راک سٹار کی دھوم
August 27, 2015
لاہور(92نیوز)مایہ نازپاکستانی گلوکارواداکارعلی ظفرکےگانے راک سٹارنےعام کےساتھ خواص کوبھی اپناگرویدہ کرلیا چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ،بھارتی اداکارہریتک روشن اورگلوکارعدنان سمیع خان نے تعریفوں کے پل باندھ دئیے ۔ تفصیلات کےمطابق معروف گلوکارواداکارعلی ظفرکی کامیابیوں کی فہرست یوں توکافی طویل ہے لیکن تازہ ترین کارنامےکےطورپران کاگاناراک سٹارآج کل آن ائیر ہے ۔ گانےکی کامیابی کااندازہ تواس بات سےہی لگایاجاسکتاہےکہ پی ٹی آئی کےچیئرمین عمران خان بھی اس کی تعریف کیےبغیرنہ رہ سکے،،کہتےہیں گاناسن کربےحدلطف آیا۔ بھارتی اداکارہریتک روشن نےبھی اپنےٹویٹ میں علی ظفرکےٹیلنٹ کوبےمثال قراردیا اورکہاکہ سچ میں مزاآگیا۔ عدنان سمیع خان بھی علی ظفرکےنئےگانےکی تعریف کرچکےہیں۔ واضح رہے کہ علی ظفرپاکستان کےساتھ ساتھ انڈین فلم انڈسٹری میں بھی بےحدمقبول ہیں اورمتعددفلموں میـں اپنی اداکاری وگلوکاری کےجوہردکھاکرخوب دادسمیٹ چکےہیں۔