Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

گلوکار عدنان سمیع کو بھارت کی شہریت مل گئی

گلوکار عدنان سمیع کو بھارت کی شہریت مل گئی
December 31, 2015
نئی دہلی (ویب ڈیسک) سابق پاکستانی گلوکار عدنان سمیع کو ہندوستان کی شہریت دے دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عدنان سمیع پر ہندوستانی شہریت کا اطلاق یکم جنوری 2016 سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق عدنان سمیع نے دو سال قبل ہندوستانی شہریت کے لیے درخواست دائر کی تھی تاہم اس وقت ان کی درخواست مسترد کردی گئی تھی جس کے بعد انہوں نے رواں سال مارچ میں ایک بار پھر شہریت کی درخواست دائر کی۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے 43 سالہ عدنان سمیع پہلی بار 13 مارچ 2001ءمیں ایک سال کے وزیٹرز کے ویزے پر ہندوستان گئے تھے جس کے بعد ان کے ویزا میں کئی بار توسیع کی گئی۔ 27 مئی 2010ءکو جاری کیے گئے ان کے پاکستانی پاسپورٹ کی مدت 26 مئی 2015ءکو ختم ہوگئی جس کی حکومت پاکستان نے تجدید نہیں جس کے بعد انہوں نے ہندوستانی حکومت سے ملک میں اپنے قیام کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قانونی قرار دینے کی درخواست کی۔ ان کی درخواست پر غور و فکر کے بعد ہندوستانی وزارت داخلہ نے انہیں غیر معینہ مدت تک ہندوستان میں قیام کی اجازت دے دی تھی۔