Wednesday, November 30, 2022

گلوکار سلیم رضا کو مداحوں سے بچھڑے 36 برس بیت گئے ‏

گلوکار سلیم رضا کو مداحوں سے بچھڑے 36 برس بیت گئے ‏
لاہور ( 92 نیوز)  پاکستانی پلےبیک گلوکار سلیم رضا کو مداحوں سےبچھڑے چھتیس برس بیت گئے ، وہ آج بھی اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ گلوکار سلیم رضا  چار مارچ 1932 کو بھارتی شہر امرتسر کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے ، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز لاہور فلم انڈسٹری سے کیا اور جلد ہی شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا ، وہ اپنے اداس گانوں کے باعث مشہور تھے۔ سلیم رضا نے فلم قاتل، نوکر، سات لاکھ، آس پاس، دو رستے اور ہمسفر جیسی فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔ گلوکار سلیم رضا 1975 میں کینیڈا کے شہر وین کوور میں جا بسے جہاں انہوں نے آٹھ سال تک میوزک سکول چلایا اور کنسرٹس کیے۔ بالآخر وہ 1983 میں گردے فیل ہونے کے باعث اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔