گلوکار سلمان احمد کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب

نیو یارک (92 نیوز) معروف گلوکار سلمان احمد کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے۔
گلوکار سلمان احمد نے مداحوں کو کورونا ٹیسٹ منفی آنے کا ویڈیو پیغام کے ذریعے بتایا۔ انہوں نے کہا صحتیابی پر اللہ کا لاکھ لاکھ شکر گزار ہوں۔ دنیا بھر سے مداحوں نے میری صحتیابی کے لیے دعا کی۔
نیو یارک میں موجود گلوکار سلمان احمد کرونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے۔ 14 روز قرنطینہ میں رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے بعد سلمان احمد مکمل صحت یاب ہوئے۔ ان کا کہنا تھا وائرس کا شکار ہونے کے بعد خود کو محدود کر لیا تھا۔ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے صحت عطا کی۔ اللہ مجھ سے جو بھی کام لینا چاہتا ہے میں حاظر ہوں۔