Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

گلوکار راحت فتح علی خان کے بھارت میں کسی سے براہ راست کوئی رابطہ نہیں، ترجمان

گلوکار راحت فتح علی خان کے بھارت میں کسی سے براہ راست کوئی رابطہ نہیں، ترجمان
January 30, 2019
 لاہور (92 نیوز) گلوکار راحت فتح علی خان پر بھارت میں مقررہ حد سے زیادہ غیرملکی کرنسی رکھنے کے معاملے پر گلوکار کے ترجمان نے کہا کہ راحت فتح علی خان کے بھارت میں کسی سے براہ راست کوئی رابطہ نہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 2011 میں بھارت سے پاکستان جانے پر راحت فتح علی خان کو بھارتی ریونیو انٹیلی جنس نے دہلی ایئرپورٹ پر بغیر بتائے 1.24 ملین امریکی ڈالرز رکھنے کے الزام میں پکڑا اور 2014 میں اور ان کے خلاف فارن ایکسچینج مینجمنٹ(فیما)ایکٹ کے تحت تفتیش کا آغاز کیا تھا۔ بھارتی قوانین کے مطابق کوئی بھی شخص زیادہ سے زیادہ 5 ہزار ڈالرز نقد اور 5 ہزار ٹریولرز چیک کی صورت میں  بھارت لایا یا پھرلے جایا جاسکتا ہے۔ 2011 میں ہی دوران تفتیش راحت فتح علی خان نے اپنے پاس اتنی بڑی رقم کی موجودگی کا جواز بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے گروپ کے ممبران کے ساتھ سفر کررہے تھے اسی وجہ سے ان کے پاس اتنی بڑی رقم تھی۔ دوسری جانب گلوکار راحت فتح علی خان کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ای ڈی نے اسی کیس میں شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 45 روز میں جواب طلب کر لیا۔