نیویارک (ویب ڈیسک) برطانیہ کے معروف گلوکار ایلٹن جان نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں پرفارم کرنے سے انکار کر دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ بیس جنوری کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب کے حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ کے ترجمان نے دعویٰ کیا تھا کہ گلوکار ایلٹن جان بھی حلف برداری کی تقریب میں پرفارم کریں گے
لیکن برطانوی سنگر کے ترجمان کی جانب سے ایک ای میل کے ذریعے اس کی تردیدکی گئی ہے۔ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ بیس جنوری کو وائٹ ہاو¿س میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔