Monday, November 28, 2022

گلوکار امانت علی رشتہ ازدوا ج میں منسلک

گلوکار امانت علی رشتہ ازدوا ج میں منسلک
لاہور(92نیوز)معروف نوجوان گلوکار امانت علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں ۔ گلوکارکی  معروف فیشن ڈیزائنر سارا منظور سے بادشاہی مسجد میں نکاح کی تقریب ہوئی ہے ۔ نکاح خطیب بادشاہی مسجد سید عبدالخبیر ازاد نے پڑھایا جبکہ تقریب میں دولہا دلہن کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی ہے۔