Thursday, October 6, 2022

گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کیلئے شائقین کی پسندیدگی کا گراف آسمان کو چھونے لگا

گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کیلئے شائقین کی پسندیدگی کا گراف آسمان کو چھونے لگا
 لاس انجلس (92 نیوز) امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کیلئے شائقین کی پسندیدگی کا گراف آسمان کو چھونے لگا۔ دنیائے موسیقی کے کئی اعزازات سمیٹنے والی ٹیلر سوئفٹ 2019 میں سب سے مقبول ترین اداکارہ رہیں۔ انٹرنیشنل فیڈریشن آف فونوگرافک انڈسٹری  کے مطابق ٹیلر سوئفٹ  2019 کی مقبول ترین گلوکارہ ہیں ۔ اگست2019 میں ریلیز ہونے والے انکے البم لورLOVER کی پہلے ہفتے ریکارڈ تیس لاکھ کاپیاں فروخت ہوئیں۔ ٹیلر سوئفٹ نے پچھلے دنوں اپنا نیا گانا  دی مین ریلیز کیا،جس کی ویڈیو  میں وہ ایک مرد کے روپ میں نظر آئیں ،اسے بھی شائقین نے ہاتھوں ہاتھ لیا۔ لسٹ کے مطابق برطانوی سنگر ایڈ شیرن دوسرے ،امریکی گلوکار پوسٹ میلون تیسرے ،امریکی گلوکارہ بلی ایلیش چوتھے اور برطانوی بینڈکوئین  پانچویں نمبر پر ہے۔