Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

گلوکارہ بیونسے کا نئے البم ‘‘فارمیشن’’ کے ساتھ دنیا بھر میں میوزک کانسرٹس کی تاریخوں کا اعلان

گلوکارہ بیونسے کا نئے البم ‘‘فارمیشن’’ کے ساتھ دنیا بھر میں میوزک کانسرٹس کی تاریخوں کا اعلان
February 9, 2016
فلوریڈا (ویب ڈیسک) گلوکارہ بیونسے نے اپنے نئے البم ‘‘فارمیشن’’ کے ساتھ دنیا بھر میں میوزک کانسرٹس کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ پہلا کانسرٹ فلوریڈا کے شہر میامی میں ہو گا۔ گلوکارہ کی طرف سے سپر باؤل میں پرفارمنس کے بعد عالمی ٹوور کا اعلان موسیقی کے شائقین کیلئے اس لئے بھی حیران کن ہے کہ اس نے تین سال کے عرصے میں پہلی بار ورلڈ ٹوور کا اعلان کیا ہے اور اس سے تقریباً بارہ گھنٹے پہلے اچانک سنگل میوزک ویڈیو بھی ریلیز کر دی۔ بیونسے نے سپر باؤل شو میں نئے گانے ‘‘فارمیشن’’ پر پرفارم کیا تو تمام نگاہیں اس پر ہی مرکوز رہیں۔ گانے کو نسلی امتیاز کیخلاف اور تحریک نسواں کا  ترانہ تصور کیا جاتا ہے۔ گانے کی ویڈیو میں تباہ کن سمندری طوفان قطرنیہ کے بعد نیو اورلیئنز میں سیلاب کے مناظر بھی شامل ہیں جن پر بلیک لائیوز میٹر کا نعرہ بھی درج ہے۔ یہ نعرہ پولیس کے ہاتھوں کئی غیر مسلح سیاہ فام امریکیوں کے قتل کے تناظر میں سامنے آیا تھا۔