Tuesday, April 30, 2024

گلوکارہ برٹنی اسپیئر کے والد کی گارڈین شپ معطل

گلوکارہ برٹنی اسپیئر کے والد کی گارڈین شپ معطل
September 30, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا کی عدالت نے گلوکارہ برٹنی اسپیئر کے والد کی گارڈین شپ معطل کر دی۔

خبرایجنسی کے مطابق امریکی گلوکارہ برٹنی سپیئرکی کنزرویٹورشپ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی گلوکارہ کے مداحوں کی بڑی تعداد عدالت کے باہر جمع ہوئی۔ مداحوں نے گلوکارہ کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔ لاس اینجلس میں عدالت کا فیصلہ آنے پر مداحوں نے جشن منایا۔ اپنی پسندیدہ گلوکارہ کی حمایت میں نعرے لگائے۔

پاپ اسٹار نے اپنے والد کی گارڈین شپ کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔