Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گلوکارہ ایڈل کے کنسرٹ کی تیاریاں‘ دنیا بھر سے مداحوں نے لندن کا رخ کر لیا

گلوکارہ ایڈل کے کنسرٹ کی تیاریاں‘ دنیا بھر سے مداحوں نے لندن کا رخ کر لیا
March 16, 2016
لندن (ویب ڈیسک) ہیلو سانگ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی برطانوی گلوکارہ ایڈل کی لندن آمد کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ ایڈل کے مداح دنیا بھر سے لندن کا رخ کرنے لگے۔ گلوکارہ رواں ماہ برطانیہ اور یورپ میں کنسرٹ کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی گلوکارہ ایڈل نے آواز کا جادو جگاکر گزشتہ ماہ برٹ ایوارڈ کا میلہ لوٹ لیا تھا۔ ایڈل نے چار ٹرافیاں اپنے نام کیں۔ گلوکارہ نے بیسٹ برٹش البم آف دی ایئر، بیسٹ سونگ اور بیسٹ فی میل سولو آرٹسٹ کی ٹرافی پر قبضہ جمایا۔ اب ایڈل مداحوں کے دل لوٹنے لندن اور یورپ کا ٹور کر رہی ہیں۔ لندن کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے جبکہ مداح بھی ایڈل کے نام کی شرٹس پہنے بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔ ہیلو اور سکائے فال فلم کے تھیم سانگ کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی اور گلوکارہ نے مداحوں سے خوب محبت سمیٹی۔ ایڈل سولہ فروری سے بائیس مارچ تک لندن ارینا او ٹو میں پرفارم کریں گی جس کے بعد انتیس فروری سے برطانوی شہر بیلفاسٹ اورپھر یورپ جائیں گی۔