Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

گلف سٹیل مل کی رقم قطرکیسےمنتقل ہوئی ، میاں طارق شفیع نےجےآئی ٹی کو بیان حلفی میں سب بتادیا

گلف سٹیل مل کی رقم قطرکیسےمنتقل ہوئی ، میاں طارق شفیع نےجےآئی ٹی کو بیان حلفی میں سب بتادیا
July 8, 2017

اسلام آباد(92نیوز)گلف سٹیل مل کی رقم دبئی سے قطر کیسے منتقل ہوئی ، وزیراعظم نوازشریف کے کزن طارق شفیع نے جے آئی ٹی کو بیان حلفی میں سب بتایا۔ طارق شفیع کا بیان حلفی 92نیوزنے حاصل کرلیا ۔

تفصیلات کےمطابق میاں طارق شفیع کی طرف سے جے آئی ٹی میں جمع کرایا گیا بیان حلفی 92نیوزنے حاصل کرلیا۔ بیان حلفی میں میاں طارق شفیع کا رہائشی پتہ 182 ماڈل ٹاؤن لاہور درج ہے۔ بیان حلفی کو 12 نومبر 2016 کے بیان حلفی کا تسلسل قرار دیا گیا ہےجس کا مقصد گلف سٹیل مل کی فروخت ثابت کرنا بتایا گیا ہے۔ بیان حلفی میں میاں طارق شفیع نے بتایا ہے کہ گلف اسٹیل مل کی فروخت کا معاہدہ 1980 میں ان کے اور محمد عبداللہ کیداہلی کے درمیان طے پایا۔ ان کے حصے میں 25 فیصد شیئرز کا سودا 12 ملین درہم میں طے پایا۔یہ رقم ایک سال کے دورانیہ میں وصول کرنا تھی جو انہوں نے قسطوں میں قطر کے شیخ فہد بن جاسم الثانی کے پاس کیس کی صورت میں جمع کرائی۔ شیخ فہد بن جاسم کو رقم دینے کی ہدایت ان کے چچا میاں شریف نے کی تھی شیخ فہد ان دنوں کاروباری سرگرمیوں کی وجہ سے اکثر دبئی میں موجود رہتے تھے۔