Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

گلف سٹیل مل سے متعلق شریف فیملی کے بیانات غیر مصدقہ اور من گھڑت نکلے

گلف سٹیل مل سے متعلق شریف فیملی کے بیانات غیر مصدقہ اور من گھڑت نکلے
July 13, 2017

اسلام آباد(92نیوز)جے آئی ٹی نے ایک اور بڑا جھوٹ پکڑ لیا گلف سٹیل مل کی فروخت سے حاصل رقم جدہ گئی نہ قطر اورنہ ہی برطانیہ ۔ شریف فیملی کے بیانات غیر مصدقہ اور من گھڑت ہیں ۔

تفصیلا ت کےمطابق پانامہ لیکس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کے والیم 3میں گلف سٹیل مل سے متعلق ہوشربا انکشافات کئے گئے ہیں۔

تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کے کزن طارق شفیع سمیت دیگر فریقین سے کی گئی تفتیش اور شواہد کے مطابق گلف سٹیل مل کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کبھی جدہ قطر یا برطانیہ نہیں گئی۔

طارق شفیع کے مطابق گلف سٹیل مل کے مالک میاں شریف تھے1978ءسے 1980ءتک گلف سٹیل مل کے انتظامی امور شہباز شریف دیکھتے رہےطارق شفیع کے مطابق گلف اسٹیل مل کی فروخت پردستخط کسی اور نے کئے جبکہ شہبازشریف نے اپنے بیان میں طارق شفیع کی بتائی باتوں کی تصدیق نہیں کی الٹا انہوں نے طارق شفیع کو ہی گلف سٹیل کا مالک قرار دیدیا۔

رپورٹ کے مطابق میاں شریف نے قانون سے بچنے کےلئے طارق شفیع اور محمد حسین کو گلف سٹیل مل کا مالک بتایا تھا۔

گلف سٹیل مل کی فروخت سے حاصل رقم وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادوں نے استعمال کی۔ وزیراعظم نے بھی اپنے بیان میں رقم کی منتقلی سے لاعلمی کا اظہار کیا گلف سٹیل مل کی مشینری خریدنے کےلئے ایل سی دبئی سے کھولی گئی۔گلف اسٹیل مل کی 25 فیصد شیئر کی فروخت کا کوئی ریکارڈ نہیں۔ رپورٹ میں یہ لکھا گیا ہے کہ گلف سٹیل مل پر وزیراعظم نوازشریف شہبازشریف اور طارق شفیع کے بیانات میں تضاد ہے۔