Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

گلف سٹیل ملز سے متعلق دی گئی دستاویزات پر شہباز شریف کے دستخط جعلی تھے، جے آئی ٹی رپورٹ

گلف سٹیل ملز سے متعلق دی گئی دستاویزات پر شہباز شریف کے دستخط جعلی تھے، جے آئی ٹی رپورٹ
July 11, 2017

 

اسلام آباد(92نیوز)جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق طارق شفیع کی جانب سے گلف سٹیل ملز سے متعلق دی گئی دستاویزات پر شہباز شریف کے دستخط جعلی تھے۔ جعلی دستخطوں کا انکشاف خود شہباز شریف نے کیا ۔

تفصیلات کےمطابق جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق طارق شفیع نے تحقیقاتی ٹیم کو بتایا کہ 1978 سے 1980 تک گلف سٹیل کے معاملات شہبازشریف دیکھتے تھے ۔ تاہم شہباز شریف نے جے آئی ٹی کے روبرو انکشاف کیا کہ انہوں نے گلف سٹیل کے معاملات میں کوئی کردار ادا نہیں کیا ۔ نہ کسی دستاویزات پر ان کے دستخط موجود ہیں ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گلف سٹیل کے فروخت کی دستاویزات پر طارق شفیع کے علاوہ کوئی اور دستخط کر رہا تھا ۔ دبئی حکام نے 25 فیصد شئیر12ملین درہم میں فروخت ہونےکی تصدیق بھی نہیں کی۔ 12 ملین درہم وصول کرنے اور الثانی خاندان کو دینے کی بھی کوئی دستاویز نہیں دی گئی ۔ گلف سٹیل کی فروخت ، قطری خط اور طارق شفیع کا بیان ایک دوسرے سے متصادم ہیں ۔