Friday, September 30, 2022

گلشن راوی لاہور میں نامعلوم قاتل کار سے دو لاشیں پھینک کر فرار

گلشن راوی لاہور میں نامعلوم قاتل کار سے دو لاشیں پھینک کر فرار
September 30, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) گلشن راوی لاہور میں نامعلوم قاتل کار سے دو لاشیں پھینک کر فرار ہو گیا۔

پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولین کی شناخت قاری ضراء اور راز محمد کے ناموں سے ہوئی۔ دونوں مقتولین ہری پوری کے رہائشی سگے بھائی تھے۔

ایف آئی آر کے مطابق مقتول زر محمد اپنے بھائی راز محمد کے ساتھ لاہور گاڑی خریدنے کیلئے آیا تھا ۔ مقتولین کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا اور لاشیں گاڑی سے پھینک کر فرار ہو گئے تھے ۔ مقتولین کو کیوں قتل کیا گیا ، اس کے پیچھے محرکات کیا تھے ، پولیس تاحال کوئی سراغ نہ لگا سکی۔

پولیس کا کہنا ہے دوہرے قتل کی اس واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ دوہرے قتل کی واردات کی مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہے۔ ملزمان کا جلد ہی ساغ لگا کر انہیں گرفتار کر لیا جائے گا ۔