گلشن اقبال میں نوجوان کی ہلاکت ڈاکو کی فائرنگ سے ہوئی،ایس ایس پی ملیر
کراچی ( 92 نیوز) گلشن اقبال میں نوجوان کی ہلاکت کے معاملے میں نیا موڑ آگیا ہے ۔ ایس ایس پی ملیر نے نوجوان کی ہلاکت پولیس کی بجائے ڈاکو کی فائرنگ سے ہونے کا دعویٰ کر دیا۔
ایس ایس پی ملیر نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوان کی ہلاکت پولیس کی بجائے ڈاکو کی فائرنگ سے ہوئی کیوں کہ پولیس کے پاس بھاری اسلحہ تھا جب کہ نوجوان کو لگنے والی گولی ہلکے ہتھیار کی ہے ۔
ایس ایس پی ملیر نے مزید کہا ہے کہ زخمی ملزم رزاق کا سابق کرمنل ریکارڈ بھی موجود ہے ، ایس ایس پی ملیر کامزید کہنا تھا کہ مقتول کے سر میں لگنے والی گولی کے خول کو لیبارٹربھی بھیجا جائے گا۔