Monday, November 28, 2022

گلستان جوہر کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

گلستان جوہر کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی (92 نیوز)کراچی کے علاقے گلستان جوہر   19 کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔ پولیس کے مطابق گلستان جوہر بلاک 19 کے قریب ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مقابلہ ہوا۔  فائرنگ  کے تبادلے  کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ زخمی ڈاکو کی شناخت عثمان  کے نام سے ہوئی جسے طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔