Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

گلستان جوہر ، نجی اسپتال میں ڈاکٹرز کی غفلت سے مریضہ ہلاک

گلستان جوہر ، نجی اسپتال میں ڈاکٹرز کی غفلت سے مریضہ ہلاک
February 12, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں نجی اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث مریضہ جاں بحق ہو گئی ۔ مرحومہ کے اہل خانہ کی جانب سے اسپتال میں شدید احتجاج کیا گیا ۔ اہلخانہ کا کہنا تھا کہ  کھانا کھانے کے بعد قے آنے پر خاتون کو اسپتال لائے ، 46سالہ متوفیہ خود چل کر اسپتال پہنچی تھی ۔ اہلخانہ نے الزام عائد کیا کہ  اسپتال میں انجکشن لگنے کے بعد خاتون کی حالات خراب ہوئی اور کچھ دیر بعد وہ انتقال کر گئی ۔ لواحقین  کے احتجاج کے بعد پولیس نے اسپتال پہنچ کر ورثا سے مذاکرات کئے  اور کارروائی کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد ورثا لاش کو اسپتال سے لیکر  گھرروانہ ہوئے ۔