Saturday, July 27, 2024

گلبدین حکمت یار کا نام اقوام متحدہ کی ’بلیک لسٹ‘ سے خارج

گلبدین حکمت یار کا نام اقوام متحدہ کی ’بلیک لسٹ‘ سے خارج
February 4, 2017

جنیوا (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ نے گلبدین حکمت یار کا نام بلیک لسٹ افراد کی فہرست سے نکال دیا۔ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان کے منجمد اثاثے بھی بحال کر دیے گئے ہیں۔ گلبدین حکمت یار افغان سیاسی جماعت حزب اسلامی کے سربراہ ہیں۔ وہ افغانستان کے سابق وزیراعظم بھی رہ چکے ہیں۔

گلبدین حکمت یار نے 2001ء میں امریکا کے خلاف افغانستان پر یلغار کے بعد اعلان جنگ کیا اور سیاسی نظام سے علیحدگی اختیار کر لی جس پر ناصرف ان کی جماعت پر پابندی لگا دی گئی بلکہ ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل کر لیا گیا۔

افغان صدر اشرف غنی اور حکمت یار کے مابین گزشتہ برس ایک امن معاہدہ طے پایا تھا جس کے بعد افغان صدر نے حکمت یار اور ان کی جماعت کا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کیلئے کوششوں کا آغاز کیا۔