Saturday, November 26, 2022

گستاخانہ خاکوں کے خلاف تحریک جاری رہے گی :علماءاہلسنت

گستاخانہ خاکوں کے خلاف تحریک جاری رہے گی :علماءاہلسنت
لاہور(نائنٹی ٹو نیوز)جماعت اہلسنت کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ  گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کاسلسلہ جب تک  جاری ہے اس کے خلاف احتجاجی تحریک جاری رہے گی ۔ مولانا ثروت اعجاز قادری ، ڈاکٹر آصف اشرف جلالی سمیت دیگر مذہبی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ان کی تحریک ختم کرانے کے لئے دباؤ بھی ڈالا جارہا ہے۔ علما ءنے اس موقع پر گستاخانہ خاکوں کی حمایت کرنے والے ممالک کی مذمت کی اور عہد کیا کہ ہم پیارے نبی ﷺ کے گستاخانہ خاکے چھاپنے والوں کے خلاف اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔