گستاخانہ خاکوں اور فلم کی وجہ سے یوٹیوب بند کرنا غلط ہے: اعتزاز احسن
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں اور فلم کی وجہ سے یوٹیوب کو بند کرنا غلط ہے،کسی میں جرات نہیں کہ یو ٹیوب کھلوا سکے۔
پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروس میں سائبر کرائم کے حوالے سےعوامی سماعت سیمینار کا انعقاد کیا گیا،سیمینار سے خظاب کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ سائبر کرائم بل میں بہت سی خامیاں موجود ہیں بل سینیٹ میں آئے گا تو ہم بہتری لائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مختف اداروں کے اختیارات کے ناجائز استعمال کی بھی گنجائش موجود ہے جسے ختم کرنا ہو گا ،ایف آئی اے حکام نے سائبر بل کی مختلف شقوں پر اعتراضات کئے جبکہ سول سوسائٹی کے نمائندوں نے سائبر کرائم بل میں بہتری لانے کا مطالبہ کیا ہے۔