گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مزید انیس جانیں نگل گیا، ایک ہزار 347 نئے کیسز بھی رپورٹ
اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 19 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک ہزار 347 نئے کیسز سامنے آئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 2.97 فیصد رہی۔ ایک دن میں 45 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 32 ہزار299 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 32 ہزار 299 ہے۔ سندھ میں 20 ہزار 786، پنجاب میں 8 ہزار 100، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 575، اسلام آباد میں ایک ہزار 117، گلگت بلتستان 481، بلوچستان میں 694 اور آزاد جموں و کشمیر میں546 ایکٹو کیسز ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مرنے والوں میں 11 وینٹیلیٹرز پر تھے۔
ملک بھر میں اب تک کورونا سے 9 لاکھ 63 ہزار 660 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ 9 لاکھ 7 ہزار 934 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں۔ اس وقت 198 مریض وینٹلیٹرز پر ہیں۔ ملک بھر کے اسپتالوں میں 2ہزار 158 مریض زیر علاج ہیں۔