Thursday, February 22, 2024

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 53 افراد انتقال کر گئے

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 53 افراد انتقال کر گئے
June 8, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 53 افراد انتقال کر گئے۔ چوبیس گھنٹوں میں ایک ہزار 383 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 35 ہزار 13 تک پہنچ گئی ۔ سندھ میں 3 لاکھ 24 ہزار 535 ، پنجاب میں 3 لاکھ 42 ہزار 805 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ  34 ہزار 781 ، بلوچستان میں 25 ہزار 893 ، اسلام آباد میں 81 ہزار 806 ، آزاد کشمیرمیں 19 ہزار 538 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 655 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا سے اب تک 21 ہزار 376 اموات ہو چکی ہیں ۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ پنجاب میں 28 اموات سامنے آئیں۔ 8 لاکھ 67 ہزار 447 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز 46 ہزار 882 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 46 ہزار 190 ہے۔ سندھ میں 23 ہزار 887 ، پنجاب میں 13 ہزار 168 ، کے پی میں 4 ہزار 375 ، اسلام آباد میں 2 ہزار 853 ، گلگت بلتستان میں 118 ، بلوچستان میں ایک ہزار 122 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 667 ایکٹو کیسز ہیں۔