Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گزشتہ مالی سال کی ٹیکس ڈائریکٹری شائع

گزشتہ مالی سال کی ٹیکس ڈائریکٹری شائع
April 10, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)حکومت نےگذشتہ مالی سال کے دوران ٹیکس اداکرنے اورںہ کرنے والوں کی فہرست ایف بی ار کی ویب سائٹ پرجاری کردی۔ فاٹا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر تاج محمد آفریدی دو کروڑ چالیس لاکھ رپے ٹیکس ادا کر کے سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے پارلیمینٹیرین ٹھہرے،گیارہ اراکین اسمبلی اورسولہ سینٹرز نے گذشتہ سال کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکس ڈائریکٹری کےمطابق گذشتہ مالی سال کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے چھبیس لاکھ گیارہ ہزار سینتیس روپے وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے بائیس لاکھ چھیاسی ہزارسات سودوروپے وزیردفاع خواجہ اصف کی طرف سے تین لاکھ گیارہ ہزارچھ سواٹھتیس روپے تاہم انکی مختلف کمپنیوں میں سرمایہ کاری سےچوالیس لاکھ دس ہزارچارسو اکانوے روپے کا ٹیکس ادا کیا گیاہے ۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان چھ لاکھ اکتالیس ہزاردو سو چوراسی روپے ، وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی بائیس لاکھ تیرہ ہزارایک سواسی روپے وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال ایک لاکھ تیس ہزارسات سو انچاس روپے،  وزیرریلویزخواجہ سعد رفیق بیس لاکھ اکتالیس ہزار نو سو چھتیس  حمزہ شہبازاڑتالیس لاکھ اٹھاسی ہزارایک سو بائیس روپے، کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدرانتالیس ہزارنوسو روپے سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق تین لاکھ بانوےہزارروپے چیئرمین سینیٹ رضاربانی دس لاکھ چھ ہزار پانچ سوباہترروپے قومی اسمبلی مین قائد حزب اختلاف خورشید شاہ ایک لاکھ روپے،عمران خان دولاکھ اٹھارہ ہزاردوسوسینتیس روپے۔ مولانا فضل الرحمن نے پندرہ ہزار چھ سواٹھاسی ، افتاب احمد شیرپاو سولہ لاکھ اٹھاسی ہزارنوسو سترہ روپے فریال تالپوراڑتالیس لاکھ تئیس ہزارسات سوانتالیس روپے، نوید قمرچالیس ہزار روپے، ڈاکٹرفہمیدہ مرزا انسٹھ ہزار دو سو اکیاسی روپے، ڈاکٹر شیریں مزاری گیارہ لاکھ اکیس ہزار روپےسابق وزیر داخلہ رحمن ملک سترہ ہزار تین سواناسی روپےغلام احمد بلور سترہ ہزاردوسو اکہترروپے ڈاکٹر فاروق ستارنواسی ہزارنوسوپینتیس روپے اور نسرین جلیل چھیالیس ہزارچھ سو سترہ روپےٹیکس ادا کیا پارلیمنٹرین ٹیکس ڈائریکٹری کے بعد ایف بی ارکی طرف سے جنرل ٹیکس ڈائریکٹری بھی آن لائن ڈال دیجائے گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔