Tuesday, April 30, 2024

گزشتہ روز کراچی عمارت میں دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92 نیوز نے حاصل کرلی

گزشتہ روز کراچی عمارت میں دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92 نیوز نے حاصل کرلی
October 22, 2020

کراچی ( 92 نیوز) گزشتہ روز کراچی گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب 4 منزلہ عمارت میں  دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92 نیوز نے حاصل کرلی۔

گلشن اقبال مسکن چورنگی کےقریب عمارت میں دھماکے کی سی سی ٹی فوٹیج نائنٹی ٹونیوز کوموصول ہو گئی ، فوٹیج میں گذشتہ روز ہونےوالے دھماکہ کی تباہی دیکھی جاسکتی ہے ۔ دھماکےکےبعد ملبہ اور دھواں پھیلتا بھی دیکھا جاسکتاہے ، دھماکہ ہوتے ہی سڑک پر ٹریفک رک گئی  اور افراتفریحی پھیل گئی۔

دوسری جانب تفتیشی ادارے گیس لیکج پر اتنی تباہی مچنے پر حیران ہیں ،اسی لئے تفتیشی حکام نےایک بار پھرشواہد کا باریک بینی سے جائزہ لینےکافیصلہ کیاہے ، بم ڈسپوزل اسکواڈ نےابتدائی رپورٹ میں دھماکہ کو گیس لیکج قراردیاہے۔

آج ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے اورفیلٹ میں محفوظ رہ جانے والے سامان کو ایک طرف کیا جا رہا ہے ،دھماکےمیں پانچ افراد جاں بحق اور پچیس سےزائد زخمی ہوئے تھے۔