Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گزشتہ روزقتل ہونیوالی ماں بیٹیوں کوسربراہ کی قبرپرلاکرقتل کرنے کاانکشاف

گزشتہ روزقتل ہونیوالی ماں بیٹیوں کوسربراہ کی قبرپرلاکرقتل کرنے کاانکشاف
November 14, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) گزشتہ روز قتل ہونے والی ماں اور دو بیٹیوں کو گھر کے سربراہ کی قبر پر لا کر قتل کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ گھر کے سربراہ کو 15 روز قبل شیخوپورہ روڈ پر قتل کردیا گیا تھا۔ شاد باغ کےمقامی قبرستان  میں لاڈونامی خاتون کودوبیٹیوں سمیت قتل کردیاگیا ، مقتولہ کی تیسری بیٹی کوزخمی حالت میں میواسپتال منتقل کیاگیا ،جس کا کہناتھا کہ اسے بھائیوں نے گولیاں ماریں۔ ذرائع کے مطابق مقتولہ خواتین پی پی 147 سے صوبائی اسمبلی کے امیدوارملک اصغربلوکی بیوی  اوربیٹیاں تھیں، ملک اصغربلو کو 15 روز قبل شیخوپورہ روڈ پر قتل کردیا گیا تھا ۔قتل کےالزام میں مقتول کی پہلی  بیویاں سندس اور بصارم جیل میں ہیں۔ تہرے قتل کی تازہ واردات کاشبہ ملک اصغربلو کے بیٹوں پرظاہر کیا جارہاہے، ذرائع  کے مطابق  ملک اصغر بلو کے بیٹے اس سےپہلےبھی اپنی ایک سوتیلی ماں کو قتل کر چکے ہیں ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی رابعہ کوہوش آنے اورلاشوں کی پوسٹمارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔ پولیس تحقیقات توکررہی ہے تاہم لواحقین کی جانب سے خاطرخواہ تعاون نہیں کیا جارہا۔