Friday, September 30, 2022

گزشتہ رات آنیوالے زلزلے میں ایک خاتون جاں بحق 81افراد زخمی ہوئے  : این ڈی ایم اے

گزشتہ رات آنیوالے زلزلے میں ایک خاتون جاں بحق 81افراد زخمی ہوئے  : این ڈی ایم اے
اسلام آباد(92نیوز)این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ رات زلزلےمیں ایک خاتون جاں بحق،81جبکہ افرادزخمی ہوئے۔ تفصیلات کےمطابق این ڈی ایم اے کی جانب سے گزشتہ شب کے زلزلے کے حوالے سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  زلزلے سے کےپی کےمیں 78 افرادمعمولی زخمی ہوئے، کےپی کےمیں زیادہ ترزخمی پشاوراورمالاکنڈ میں ہوئے  رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں ایک خاتون جاں بحق اور تین افرادزخمی ہوئے ، جبکہ زلزلےسےایک مکان کونقصان پہنچا۔ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ابھی تک دوردراز کسی علاقےسے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔